اہم خبریں

مبارک ثانی کیس،علمائےکرام نےرائےدی سارےفیصلے کوبدلناپڑےگا، صاحبزادہ حامدرضا

اسلام آباد(اے بی این نیوز       ) سربراہ تحریک سنی اتحاد صاحبزادہ حامدرضا نے کہا ہے کہ علمائےکرام نےرائےدی کہ سارےفیصلے کوبدلناپڑےگا۔ ہم نےباریک واردات پکڑ کرعوام کےسامنے رکھی دی۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ سماعت ان چیمبر،ان کیمرہ نہیں تھی ایسےہوتی توضرورجاتا۔
فیصلےمیں ابھی بھی ابہام ہے۔ تفصیلی فیصلہ آنےکےبعدہم اپنی رائے کااظہارکریں گے۔ یہ تمام ایشومیرےپوائنٹ آف آرڈرپرکھڑاہواتھا۔

رہنماپی ٹی آئی نعیم حیدرپنجوتھہ نے کہا کہ جلسہ کرناہرسیاسی جماعت کاآئینی حق ہے۔ یہ سمجھ چکےہیں کہ عوام ان کےساتھ نہیں ہیں۔ ہمارےکئی کارکن آج بھی زیرحراست ہیں۔
9مئی کوہمارےخلاف ڈرامہ رچایاگیا۔ ہماری جماعت پرامن ہے،قانون و آئین کےتحت چلتےہیں۔ بانی پی ٹی آئی سےہماری دن کےاجالےمیں ملاقات نہیں ہوتی۔ حکومت کوپتہ نہیں تھا کہ معاملات کیا چل رہےہیں۔
ان کوتوپتہ ہی نہیں کہ حکومت کون کررہا ہے۔

راہنما ن لیگ بیرسٹرعقیل ملک نے کہا کہ دیکھاجائےتوپی ٹی آئی انتشارپسندجماعت ہے۔ پی ٹی آئی کاتمام ترحوصلہ مسمارہوچکاہے۔ پی ٹی آئی کےجولوگ اہمیت رکھتےہیں ان سے بات کی گئی۔
علی امین گنڈاپورکوبتایاگیا کہ حالات خراب ہیں ملبہ آپ پرگرےگا۔ علی امین کوسب کچھ بتایاگیاپھرایک ذمہ دارآدمی’’اعظم سواتی‘‘سےرابطہ کیا۔ رات کوبانی پی ٹی آئی کاعلی امین گنڈاپورسےرابطہ ہوچکاتھا۔ بانی پی ٹی آئی کی خواہش پران افرادسےملاقات کرائی گئی جن کاانہوں نےکہا۔
کےپی فنڈسےلوگوں کی 5،5ہزارروپےقیمت لگائی گئی۔ بانی پی ٹی آئی کےپاس بات ماننےکےعلاوہ کوئی چارہ نہیں تھا۔ قومی ایشوہوتوریاست آرڈردےسکتی ہے۔
مزید پڑھیں :کچے کے ڈاکوؤں کے سرکی قیمت ایک کروڑ روپے مقرر کر دی گئی

متعلقہ خبریں