اسلام آباد ( اے بی این نیوز )جمعیت علماء اسلام اور جما عت اسلامی کا سپریم کورٹ کے فیصلے پر یوم تشکر ۔ سربراہ جے یو آئی مولانا فضل الرحمان نےپریس کانفرنس میں کہا دنیا کی کوئی طاقت عقیدہ ختم نبوت کے خلاف سازش نہیں کر سکتی۔ سپریم کورٹ نے مبارک ثانی کیس کے حتمی فیصلے کا اعلان کیا۔ سپریم کورٹ اور پارلیمنٹ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں۔
اس موضوع پر پارلیمنٹ میں کوئی اختلاف نہیں تھا۔ آج پوری قوم قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دینے کے فیصلے کی گولڈن جوبلی منا رہی ہے۔ چیف جسٹس نے فراغ دلی اور مثبت رویئے کا اظہار کیا۔ اس کو تسلیم کرنا چاہیے۔ امیرجماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمن نے کہا عدالت کا فیصلہ قا بل تحسین ہے۔ کو ئی مسلما ن عقیدہ ختم نبوت پر سمجھو تہ نہیں کر سکتا۔
مزید پڑھیں :ہمیں اندازہ ہے لوگوں کو اٹھایا جارہا ہے مگر چیف ایگزیکٹو کچھ نہیں کررہے،اسلام آباد ہائیکورٹ