اہم خبریں

پی ٹی آ ئی جلسہ کیوں ملتوی کیا گیا،وجہ کیا بنی ،عمران خان کا بڑا بیان سامنے آگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز) جلسہ ملتوی کرنے سے پہلے حکومتی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کے درمیان رابطے کا انکشاف، ذرائع کے مطابق رات گئے محسن نقوی اور وزیر اعلیٰ کے پی کے درمیان رابطہ ہوا۔

فریقین کو جلسہ ملتوی کرنے پر راضی کیا گیا۔ رات گئے ہی آٹھ ستمبر کے جلسے کا نوٹیفیکیشن تیار کر لیا گیا تھا۔ بانی پی ٹی آئی کو منانے کے لیے اعظم سواتی کا چناؤ کیا گیا۔

اعظم سواتی کی جانب سے آمادگی کے بعد حکومت کی جانب سے ملاقات کا بندوبست کیا گیا۔ اعظم سواتی نے جا کر حکومت کے درخواست کے بارے میں قائل کیا ۔

عمران خان نے واضح اور دو ٹوک موقف اپنایا کہ یہ آخری جلسہ ملتوی کر رہا ہوں۔ ارباب اختیار کو پیغام دے دیں آئندہ لاہور اور اور دیگر علاقوں میں احتجاج ملتوی نہیں کیے جائیں گے۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آ ئی جلسہ منسوخی، علیمہ خان بر ہم ، اعظم سواتی کی عمران خان سے ملا قات پر اعترا ضا ت اٹھا دیئے

متعلقہ خبریں