اہم خبریں

پی ٹی آ ئی جلسہ منسوخی، علیمہ خان بر ہم ، اعظم سواتی کی عمران خان سے ملا قات پر اعترا ضا ت اٹھا دیئے

اسلام آباد (اے بی این نیوز) پی ٹی آ ئی جلسہ منسوخی۔ علیمہ خان بر ہم ۔ اعظم سواتی کی با نی پی ٹی آ ئی سے ملا قات پر اعترا ضا ت اٹھا دیئے۔ اپنے ویڈیو پیغام میں کہا اعظم سواتی کس کے کہنے پر صبح صبح بانی تحریک انصاف سے ملنے چلا گیا ؟

اعظم سواتی نے کس کے کہنے پر بانی تحریک انصاف کو جلسہ ملتوی کرنے کا پیغام پہنچایا ؟صبح اڈیالہ میں بانی تحریک انصاف سے ملاقات کیسے ممکن ہو سکتی ہے ؟اسٹیبلشمنٹ کے کہنے پر ان لوگوں نے بانی تحریک انصاف سے جلسہ ملتوی کرایا ۔ موجودہ لیڈر شپ کا ارادہ ہی نہیں ہے بانی تحریک انصاف کو باہر نکالنے کا ۔پارٹی کا چئیرمین باہر بیٹھا ہے اس نے فیصلہ کیوں نہیں کیا ؟یہ فیصلے خود کرتے ہیں اور نام بانی تحریک انصاف کا لگا دیتے ہیں ۔
مزید پڑھیں :پتنگ بازی، دھاتی تاروں کی تیاری، استعمال اور نقل و حمل ناقابل ضمانت جرم قرار

متعلقہ خبریں