اسلام آباد(نیوزڈیسک)وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے ایک مرتبہ پھریقین دھانی کراتے ہوئے کہاہے کہ ہماری سمت درست ہے، ڈیفالٹ نہیں کریں گے،2013میں بھی دنیا کہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا،ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا،اپوزیشن فرضی کرپشن کے قصے سنا کر سرمایہ کاری کے راستے بند کر رہی ،اپوزیشن کے غیر سنجیدہ بیانات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ،سابقہ دور معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا، معیشت پر اور تجربے نہیں کر سکتے، جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھامگربدقسمتی سے آج ہماری معیشت 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے،ہم نے روپے کو بغیر سوچے سمجھے ڈی ویلیو کیا،ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہو گا،میڈیاسے گفتگوکرتے ہوئے وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے کہاکہ سمت درست ہے، ڈیفالٹ نہیں کریں گے،اپوزیشن کے کہنے سے پاکستان ڈیفالٹ نہیں ہوگا،اپوزیشن تو فرضی کرپشن کے قصے سنا کر سرمایہ کاری کے راستے بند کر رہی ہے،2013میں بھی دنیا کہتی تھی کہ پاکستان ڈیفالٹ کر جائے گا،اپوزیشن سیاست کیلئے غیر سنجیدہ بیانات دے رہی ہے،اپوزیشن کے غیر سنجیدہ بیانات سے پاکستان کی ساکھ کو نقصان پہنچ رہا ،ان کا کہناتھا کہ جس رفتار سے ہم پہلے چل رہے تھے، ہمیں جی 20 کا حصہ ہونا چاہیے تھامگرآج ہماری معیشت 46 ویں نمبر پر جا پہنچی ہے،انہوں نے کہاکہ ہم نے روپے کو بغیر سوچے سمجھے ڈی ویلیو کیا،وزیرخزانہ کا کہناتھا کہ ملک سے گندم کی اسمگلنگ کو جنگی بنیادوں پر روکنا ہو گا، انہوں نے کہاکہ ہم نے محنت کی، 5 دن میں بجٹ دیا اور ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا، انہوں نے کہاکہ سابقہ دور معیشت کے حوالے سے ملک کا سیاہ ترین دور تھا،ہم معیشت پر اور تجربے نہیں کر سکتے،ان کا مزیدکہناتھا کہ مالی انتظام بہتر کرنے کی پاداش میں 5 سال جلا وطنی گزاری،میرے ساتھ دہشت گردوں جیسا سلوک کیا گیا۔