اسلام آباد (اے بی این نیوز)مارگلہ ہلز میں کمرشل سرگرمیاں روکنے کا تفصیلی فیصلہ جاری۔ تفصیلی فیصلہ چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے تحریر کیا۔
سپریم کورٹ نے اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابق چیف جسٹس اطہر من اللہ کا فیصلہ برقرار رکھا۔ 11ستمبر سے وائلڈ لائف بورڈ مونال کا قبضہ لے لے۔
نیشنل پارک میں موجود لامونتانا ، گلوریہ جینز کا بھی قبضہ لیا جائے۔ سی ڈی اے اور پولیس کی مدد سے قبضہ لیا جائے۔ریسٹورنٹس کو جانے والے راستے بیریئر لگا کر بند کئے جائیں۔
بغیر کسی رکاوٹ کے ریسٹورنٹس کی عمارات گرا دی جائیں۔ریسٹورنٹس کی جگہ کو کیسے استعمال میں لانا وائلڈ لائف ماہرین سے رائے لے۔
ماہرین سے رائے لی جائے کیا وہاں پانی کیلئے مصنوعی جھیل بنائی جا سکتی ہے۔
مزید پڑھیں :انتظامیہ نےاین اوسی منسوخ کیا،ہم نےجلسہ منسوخ نہیں کیا، عامر مغل