اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ حالیہ دنوں میں ملک میں شدید بارشیں ہوئیں۔ ملک میں شدیدبارشوں کےنتیجےمیں قیمتی جانی نقصان ہوا۔
سیلاب کی وجہ سے ملک میں تباہی پھیل رہی ہے،۔
صوبائی حکومتوں نے نکاسی آب کیلئے اچھے انتظامات کیے۔ ملک میں شدید بارشوں کے نتیجے میں انسانی جانوں کا ضیاع ہوا۔ حکومت کوبہت سےچیلنجزدرپیش ہیں۔ آئی ایم ایف کا ساتھ سٹاف لیول معاہدہ ہوا ہے۔
پاورسیکٹرمیں اقدامات کیےجارہےہیں،معیشت کوبہترکریں گے۔ گھریلو صارفین کیلئے 50ارب روپے کی سبسڈی کا اعلان کیا۔ 200یونٹ تک ماہانہ بجلی استعمال کرنےوالےصارفین کو3ماہ کیلئےریلیف دیا۔
200یونٹ تک پروٹیکٹڈ صارفین کیلئےہم نےسہولت دی۔ 28ہزاربجلی سےچلنےوالےٹیوب ویلزکوشفٹ کرنےکیلئےمنصوبہ بنایاگیا۔ حکومت اس منصوبہ کیلئے55ارب روپےڈالررہی ہے۔
ایسےاقدامات سےسالانہ بجلی چوری کوختم کرنےمیں مددملےگی۔
پنجاب حکومت نے200سے500یونٹ بجلی استعمال کرنیوالےصارفین ریلیف دیا۔ پنجاب حکومت نےاپنےترقیاتی بجٹ سے45ارب روپےکانکال کرریلیف پہنچایا۔ پنجا ب حکومت نے 2مہینے کیلئے پنجاب کے صارفین کو سبسڈی دی۔
باقی صوبےبھی پنجاب حکومت کےنقش قدم پرچلتے ہوئےریلیف دیں۔ پنجاب کےریلیف کاوفاقی حکومت سےکوئی لینادینانہیں۔ بجلی ریلیف پر تنقید سن کرافسوس ہوا۔ عوام کے سہولت کے کاموں پر سیاست نہیں ہونی چاہیے۔ اتحادی حکومت کوساتھ لےکرچلیں اور ترقی کاسفرطےکریں گے۔ تجارت ،برآمدات اور دیگر شعبوں میں ترقی کیلئے اقدامات کرنے ہوں گے۔
ماضی کی حکومت نےپاکستان کےوقارکومجروع کیا۔
ہم نےباہمی مشاورت سےاقدامات اٹھاکرمعیشت کوٹھیک کیا۔ پی ڈی ایم کی حکومت میں ملک کو ڈیفالٹ سے بچایا۔ ہمارےاقدامات کی بدولت آئی ٹی ایکسپورٹ میں اضافہ ہو۔ یہ ہم سب کاسانجھاملک ہےمل کرکرداراداکرناچاہیے۔
مزید پڑھیں :پیپلز پارٹی بھی پنجاب کے عوام سے اس قدر تعصب کا مظاہرہ کرے گی یہ سوچا نہیں تھا، عظمیٰ بخاری