لاہور ( اے بی این نیوز )بجلی کے بلوں میں ریلیف پر اتحادی آمنے سامنے۔ کیا عوام کو ریلیف دینا بے وقوفی ہے؟وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ پرجوابی وار۔ پنجاب بھر کے پوزیشن ہولڈرز طلبہ کے اعزاز میں تقریب سے خطاب میں کہا عوام کو بجلی بلوں میں 45 ارب روپے کا ریلیف دیا ۔
کہا جا رہا ہے یہ شارٹ ٹرم ریلیف اور بیوقوفی ہے۔ کیا کرپشن کا پیسہ اور پروٹوکول میں گھومنا درست ہے ؟میں جیل میں رہی۔ مقدمات بھگتے۔ میری آنکھوں میں آنسو نہیں آئے۔ ہمت اور بہادری سے نامساعد حالات کا ڈٹ کر مقابلہ کیا۔
میرے جیسے انسان کو رُلانا کوئی آسان کام نہیں۔ طلبہ کی کامیابی پر آج میں ماں کی طرح خوش ہوں ۔ پوزیشن ہولڈر بچے ہمارے سر کا تاج ہیں۔ ہر آنے والا دن آپ کی تعلیم اور تربیت میں بہتری لے کر آئے گا ۔ ہم سکولوں میں نرسری سے پانچویں کلاس کے بچوں کیلئے مفت دودھ دیں گے ۔
ہم 25 ارب روپے سے اسکالر شپ اسکیم شروع کر رہے ہیں۔ ہم نے بچوں کے ہاتھ میں پیٹرل بم اور پتھر نہیں دینے۔ لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کرنے جا رہے ہیں۔ 30 ہزار بائیکس ہم دے رہے ہیں۔ تعداد مزید بڑھائیں گے ۔ وزیر اعلیٰ پنجاب کا پاکستان کی پہلی آرٹیفیشل انٹیلی جنس یونیورسٹی بنانے کا بھی اعلان کیا۔
مزید پڑھیں :گاڑی سے شہریوں کو کچلنے والی نتاشا دانش کون؟ بیرون ملک فرار کروانے کا پلان بے نقاب















