اہم خبریں

چینی کی فی کلواوسط قیمت میں 6 سال میں 202 فیصد تک اضافے کا انکشاف

اسلام آباد (رضوان عباسی     ) چینی کی فی کلواوسط قیمت میں 6 سال میں 202 فیصد تک اضافے کا انکشاف ۔ شہباز دور حکومت چینی کی زیادہ قیمتوں کی دوڑ میں سب سے آگے ،ذرائع کے مطابق

اتحادی دور میں چینی کی قیمت ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچنی تھی۔ ستمبر2022 میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت سب سے زیادہ 166 روپے ہوگئی تھی۔ اکتوبر اورنومبر2018 میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت55 روپے تھی۔

مالی سال 2018۔19 سے2023۔24 تک چینی کی فی کلو اوسط قیمت 125فیصد بڑھی۔ پی ٹی آئی حکومت میں چینی کی اوسط فی کلو قیمت میں40.63 فیصد اضافہ ہوا۔

پی ٹی آئی حکومت جانے کے بعد چینی کی اوسط فی کلو قیمت 60 فیصد بڑھی۔ مالی سال 2018۔19 میں چینی کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت 64 روپے تھی۔ مالی سال 2019۔20 میں چینی کی فی کلو اوسط ریٹیل قیمت81 روپے تھی۔

مالی سال 2020۔21 میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت بڑھ کر 98 روپے ہوگئی تھی۔ مالی سال 2021۔22 میں چینی کی فی کلو سالانہ اوسط قیمت 90 روپے تھی۔ مالی سال 2022۔23 میں چینی کی فی کلو اوسط سالانہ قیمت 116 روپے تھی۔
مالی سال 2023۔24 میں چینی کی فی کلو اوسط قیمت 144 روپے پر پہنچ گئی ۔

مزید پڑھیں :آئینی بریک ڈاون، ملک شدت پسندگروہوں کے ہاتھوں میں جانے کا خدشہ ، فواد چوہدری

متعلقہ خبریں