اہم خبریں

آئینی بریک ڈاون، ملک شدت پسندگروہوں کے ہاتھوں میں جانے کا خدشہ ، فواد چوہدری

اسلام آباد(نیوزڈیسک) معروف قانون دان اور سیاستدان سابق وفاقی وزیرفواد چوہدری نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے لکھا کہ کہ ملک میں مکمل آئینی بریک ڈاؤن ہو چکا ہے، انتخابات کے نتائج تبدیل کئے گئے،سینیٹ نامکمل ہے،

سپریم کورٹ کے فیصلوں پر عملدرآمد نہیں ہو رہا۔ ہائیکورٹ کے احکامات ردی کی ٹوکری ہو چکے ہیں غیرقانونی اغواء روزانہ کا معمول ہے اور انسانی حقوق نا پید ہیں۔ ان حالات میں ملک شدت پسند گروہوں کے ہاتھوں میں جانے کا خدشہ بڑ ھ رہا ہے
اس سیاسی تباہی سے نکلنے کا واحد حل تمام سیاسی جماعتوں پر مشتمل قومی حکومت کا قیام ہے جو الیکشن کمیشن کی از سرنو تشکیل کرے اور ملک ایک متفقہ نظام کے ذریعے عوام کی منتخب حکومت کا قیام عمل میں لائے، قومی حکومت کی تشکیل میں تاخیر پاکستان کو بہت بڑے بحران سے دوچار کر دے گی، اس لئے بغیر کسی تاخیر کے قومی حکومت کیلئے مذاکرات ہونے چاہئیں۔
پاکستان کی بڑی کامیابی، بیلسٹک میزائل شاہین 2 کی تربیتی لانچنگ مکمل

متعلقہ خبریں