اہم خبریں

گاڑی سے شہریوں کو کچلنے والی نتاشا دانش کون؟ بیرون ملک فرار کروانے کا پلان بے نقاب

کراچی(اے بی این نیوز) گزشتہ روز کراچی کے علاقے کارساز روڈ پر معروف صنعتکار کی بیٹی اور چیئرمین میٹروانرجی گروپ دانش اقبال کی اہلیہ نتاشا دانش نے اپنی پراڈو گاڑی موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں پر چڑھا دی جس کے نتیجے میں اقراء یونیورسٹی کی طالبہ اپنے والد سمیت موقع پر جاں بحق ہوگئی جبکہ ایک زخمی ہسپتال میں دم توڑ گیا۔

زرائع کے مطابق حادثے میں تین افراد جان کی بازی ہار گئے ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ نتاشا دانش کا طبی معائنہ کرنے پر پتہ چلا کہ خاتون نے نشہ کررکھا تھا اور وہ برطانوی ڈرائیونگ لائسنس کی بھی حامل ہے۔اے بی این نیوزذرائع کے مطابق ملزمہ نتاشا دانش کو بچانے کیلئے ورثاء نے بیرون ملک فرار کروانے کیلئے پلان تیار کرلیا ہے ۔

پولیس ذرائع کے مطابق خاتون نتاشا نے آئیس کا نشہ کیا ہوا تھا ، پولیس نے اسے گرفتار کرکے اے سی کمرے میں بٹھایا اور بعد ازاں رات گئے اسے گھر بھیج دیا جبکہ صبح اسے تھانے بلا لیا ۔ پولیس ذرائع کا کہنا تھا کہ نتاشا دانش نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ وہ کے ڈی اے سکیم ون میں واقع اپنے گھر سے نکلی تھی کہ حادثے کے وقت گاڑی اس کے قابو سے باہر ہو گئی۔ حادثے میں موقع پر 7 افراد زخمی ہونے کے ساتھ ساتھ 3 شہری جاں بحق ہو گئے ، پولیس نے بتایا کہ پیر کے روز، تقریباً 6:30 بجے، ایک تیز رفتار ٹویوٹا لینڈ کروزر نے کنٹرول کھو دیا اور سروس روڈ پرالٹ گئی ۔

گاڑی کے آگےجانیوالے موٹر سائیکل سوار اور دیگر گاڑیوں اور کئی پیدل چلنے والے بھی حادثے کی لپیٹ میں آگئے جس کے نتیجے میں دو افراد موقع پر ہی جاں بحق جبکہ تیسرا ہسپتال میں زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا۔ ملزم کی شناخت نتاشا دانش کے نام سے ہوئی ، گل احمد انرجی لمیٹڈ اور اس کی ذیلی کمپنیوں کے ساتھ ساتھ میٹرو پاور گروپ کے چیئرمین دانش اقبال کی اہلیہ ہے۔ ذرائع کے مطابق افسوسناک حادثہ خاتون کی نشے کی حالت میں تیزرفتاری کے باعث پیش آیا جو بے قابو ہوکر سڑک پر الٹ گئی ،

خاتون نے حادثہ کے بعد جائے وقوعے سے فرار ہونے کی کوشش کی جس پر وہاں موجود مشتعل افراد نے اسے گھیرے میں لے لیا۔رینجرز وپولیس اہلکار فوری طور پر جائے حادثہ پر پہنچے جنہوں نے کارسوار خاتون اور اس کے ساتھ گاڑی میں موجود ایک اور خاتون کو اپنی حراست میں لے کر مشتعل شہریوں سے بچایا اور انہیں موبائل وین میں بٹھا کر تھانے لے گئے۔ عینی شاہدین کا کہنا تھا کہ تیزرفتار جیپ پیچھے موٹرسائیکلوں کو روندتے ہوئے تیزرفتاری سے آرہی تھی، حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں عمران عارف اور آمنہ شامل ہیں۔
کراچی،تیز رفتار گاڑی سے 2 افراد کو روندنے والی خاتون گل احمد انرجی اور اس کے ذیلی اداروں میٹرو پاور گروپ کے چیئرمین دانش اقبال کی بیوی نکلی

متعلقہ خبریں