اہم خبریں

وفاقی دارالحکومت سمیت مختلف علاقوں میں طوفانی بارش، نالہ لئی میں طغیانی ،موسم خوشگوار

اسلام آباد(نیوزڈیسک) وفاقی دارالحکومت کے جڑواں شہروں راولپنڈی ، اسلام آباد سمیت گردو نواح میں طوفانی بارش، ہر طرف جل تھل ، بارش کے باعث موسم خوشگوار ہوگیا جبکہ نالہ لئی میں طغیانی کے باعث گھروں میں پانی داخل ، پہلی بارش صبح پانچ بجے شروع ہوئی جو ایک گھنٹہ مسلسل جاری رہی تاہم بارش تھمنے کے بعد گیار ہ بجے دوبارہ بارش سے مختلف علاقوں میں‌جل تھل ، موسم خوشگوار ہوگیا.

اسلام آباد میں طوفانی بارش سے سڑکیں پانی سے بھر گئیں ، متعد د دوکانوں اور گھروں میں پانی داخل ، سڑکوں پر پانی کھڑا ہوگیا ، مون سون بارش کا دوسرا سپیل ، راولپنڈی کے مختلف علاقوں ، گوجرخان، مری ، اٹک سمیت مختلف شہروں میں بارش ، محکمہ موسمیات کے مطابق خیبرپختونخواہ ، پنجاب کے مختلف علاقوں میں مزید بارش متوقع ہے ۔
مقبوضہ و آزاد کشمیر، راولپنڈی ، سوات سمیت اہم شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 6.4ریکارڈ

متعلقہ خبریں