اہم خبریں

مقبوضہ و آزاد کشمیر، راولپنڈی ، سوات سمیت اہم شہروں میں زلزلے کے جھٹکے ، شدت 6.4ریکارڈ

راولپنڈی( نیوزڈیسک)مقبوضہ وادی ، آزاد کشمیر اور گردونواح میں 2 بار زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے جبکہ راولپنڈی میں صبح 6 بجے زلزلے کا جھٹکا محسوس کیا گیا۔زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے ۔

ہٹیاں بالا، آزاد کشمیر، ہٹیاں بالا، چناری اور چکوٹھی سمیت جہلم ویلی بھر میں بھی زلزلے کا شدید جھٹکا محسوس کیا گیا جبکہ وادی لیپہ، وادی جہلم، باغ، پونچھ اور حویلی میں بھی زلزلہ کے جھٹکے محسوس کیے ۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 4.6 ریکارڈ کی گئی

ہ زلزلے کا مرکز مقبوضہ کشمیر میں سری نگر سے 11 کلو میٹر دور سوپور کا علاقہ تھا۔ہٹیاں بالا میں زلزلے کے باعث سوئے ہوئے لوگ جاگ گئے اور خوف زدہ ہو کر گھروں سے کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے باہر نکل آئے۔تربت اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے،سوات، مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے۔

مظفرآباد میں زلزلے کا پہلا جھٹکا 6 بج کر 16 منٹ پر اور دوسرا جھٹکا 6 بج کر 23 منٹ پر محسوس کیا گیا۔زلزلے کے باعث مظفرآباد میں کچھ دیر کے لیے انٹرنیٹ سروس بھی معطل رہی۔دوسری جانب سوات، اسکردو اور گردونواح میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔
کراچی،تیز رفتار گاڑی سے 2 افراد کو روندنے والی خاتون گل احمد انرجی اور اس کے ذیلی اداروں میٹرو پاور گروپ کے چیئرمین دانش اقبال کی بیوی نکلی

متعلقہ خبریں