راولپنڈی ( اے بی این نیوز ) دلہن شادی کے اگلے ہی روز دولہے کو لوٹ کر فرار ہو گئی۔ ایجنٹ کے ذریعے شادی کرنے والے دولہے کی شادی کے دوسرے روز ہی نقدی، زیورات اور قیمتی کپڑے لے کر فرار ہونے کے بعد مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
دولہے نے ایف آئی آر میں موقف اختیار کیا ہے کہ شادی کے دوسرے دن بیوی نے اپنے والد سے ملنے کا کہا تو اس کے ساتھ نکاح کرنے والا ایجنٹ اپنے والد کے ساتھ بیوی سے ملنےاس کے گھر اور اسے
ہوٹل میں بٹھایا اور بیوی کو بہانے سے اپنے ساتھ لے گیا، کچھ دیر بعد بیوی اور ایجنٹ دونوں نے اپنے موبائل نمبر بند کر دیے۔ وہ ان کو فون کرتا رہا مگر وہ فرار ہو گئے۔
مزید پڑھیں :رئوف حسن نے کوئی غیرقانونی کام نہیں کیا، صحافیوں کے صحافیوں سے رابطے رہتے ہیں،بیرسٹر گوہر