پشاور ( اے بی این نیوز )ایمل ولی خان نے کہا ہے کہ سستی بجلی پختونخوا پیدا کررہا ہے لیکن ریلیف پنجاب کو دیا جارہا ہے۔ پختونخوا اور بلوچستان کے حقوق غصب کرنے ہوں تو پھر ہر کوئی ملکی مفاد کا راگ الاپتا ہے۔
جس صوبے میں آئی پی پیز کی بھرمار ہے وہاں ووٹ کی خاطر بلوں میں کمی کی جارہی ہے۔ پیداواری لاگت کے حساب سے پختونخوا میں بجلی کے نرخوں کاتعین صوبے کا حق ہے۔
بجلی اور گیس کی مد میں پختونخوا کے بقایاجات کی ادائیگی کیلئے وفاقی حکومت ہنگامی اقدامات کرے۔
یہ نہیں ہوسکتا کہ بوجھ بھی پختونخوا پر ڈالا جائے اور صوبے کو آئینی حقوق بھی نہ ملیں۔ پختونخوا میں بجلی کے نرخوں میں کمی نہ کی گئی تو ہم ایک ماہ بعد اسلام آباد کا رخ کریں گے۔
مزید پڑھیں :نو مئی کا گھناؤنا اور افسوسناک واقعہ ہماری فوج کے خلاف سازش تھی،احسن اقبال















