اسلام آباد ( اے بی این نیوز )پنجاب۔ بلوچستان اورخیبرپختونخوامیں بارشوں سے تباہی۔ مختلف حادثات میں 11افراد جاں بحق۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ ندی ، نالوں میں طغیانی، فیصل آباد، نارووال اور رحیم یار خان میں بارش کے باعث مختلف حادثات میں 8 افراد جاں بحق، صادق آباد کے علاقے گل ٹاؤن میں مکان کی چھت گرنے سے 4افراد ملبے تلے دب گئے۔
تین افراد کو زندہ نکال لیاگیا۔ تین سالہ بچی ملبے تلے دب کر جاں بحق۔ رحیم یار خان میں 48 گھنٹے سے وقفے وقفے سے موسلادھار بارش ۔ سڑکیں گلیاں انڈرپاسز اور نشیبی علاقے زیر آب آ گئے۔ مکانات کی چھتیں گرنے اور کرنٹ لگنے سے خواتین سمیت 5 افراد جاں ۔ 10 زخمی ہوئے۔ راجن پور اور ڈیرہ غازی خان کے کوہِ سلیمان کے پہاڑی علاقوں میں موسلا دھار بارش سے ندی نالے بپھر گئے۔ میانوالی میں بارش نے جل تھل ایک کردیا۔
نکاسی کاانتظام نہ ہونے پر پانی نشیبی علاقوں میں جمع۔ کوٹ اسلام میں ملتان جھنگ روڈ پر بارش کا پانی دریاکامنظر پیش کرنے لگا۔ 2دن سے گاڑیاں پھنسی ہونے کی وجہ سے راستہ بندہونے پر مسافروں اور مقامی افراد کو مشکلات۔ دریائے چناب میں سیلابی صورت حال کے باعث جلالپوربھٹیاں کا واحد حفاظتی بند ٹوٹنے کا خدشہ۔
دریا کنارے بسنے والے علاقہ مکین نقل مکانی کرنے پر مجبور ۔ دریائے ستلج میں بھی پانی کی آمد میں اضافے پر شہریوں کی نقل مکانی۔ کوہ سلیمان کے پہاڑی سلسلے میں جاری بارش کے باعث درہ کاہا سلطان میں 46ہزار کیوسک جبکہ درہ چھاچھڑ میں 21ہزار کیوسک سیلابی ریلے کی آمد۔ پانی گھروں اور فصلوں میں داخل۔ نشیبی علاقے زیر آب آگئے۔ مختلف علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہو گیا۔
مزید پڑھیں :شیر افضل مروت کی عمران خان سے ملاقات ،شکوے گلے دور،اندرونی کہانی سامنے آگئی















