اسلام آباد (اے بی این نیوز)پاکستان تحریک انصاف کی کور کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ستمبر تک بانی پی ٹی آئی کے کیسزمکمل کرنے پر اتفاق کیا گیا۔
کور کمیٹی کا 22 اگست کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔ این او سی ملنے یا نہ ملنے دونوں صورتوں میں اسلام آباد میں جلسہ ہوگا۔ اجلاس میں چیف جسٹس کو مقدمات سے الگ ہونے کی درخواست کی گئی۔
کور کمیٹی اجلاس کا حماد اظہر کا استعفیٰ نہ منظور کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں :ہم نےڈیل کرنی ہوتی توایک سال پہلےکرچکےہوتے، قیصرہ الہٰی















