اہم خبریں

ہم نےڈیل کرنی ہوتی توایک سال پہلےکرچکےہوتے، قیصرہ الہٰی

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )پرویزالہٰی کی بیگم قیصرہ الہٰی نے کہا ہے کہ صحت کی خرابی کےباعث سیاست سےدورہیں۔ 8فروری کوجس طرح لوگوں پرتشددکیاسب نےدیکھا۔ الیکشن میں عوام نےتحریک انصاف کوووٹ دیا۔
پرویزالہٰی دوبارہ سیاست میں متحرک ہوں گے۔ ہماری فیملی پرتشددکرکےدھمکانےکی کوشش کی گئی۔ میرےتینوں بھائی کیمپ جیل میں پرویزالہٰی سےملنےگئے۔
پرویزالہٰی پردباؤڈالنےکی کوشش کی گئی لیکن وہ ڈٹےرہے۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام بدلو میں گفتگو کر رہی تھیں انہوں نے کہا کہ
میرےبیٹےاورمجھ پردباؤڈالنےکی کوشش کی گئی۔ ہم حیران تھےہمارےساتھ کیوں اس طرح کاسلوک کیاگیا؟ آج یہ لوگ ڈیل کی بات کررہےہیں۔
ہم نےڈیل کرنی ہوتی توایک سال پہلےکرچکےہوتے۔
ہم نےایک سال کےدوران ہرطرح کاظلم برداشت کیا۔ پرویزالہٰی نےکہامیری ضمانت ہا ئیکورٹ نےدی محسن نقوی کاکوئی کردارنہیں۔ پرویزالہٰی نےرہائی کےفوری بعدکہابانی پی ٹی آئی کےساتھ کھڑاہوں۔
مونس الہٰی انشااللہ پاکستان واپس آئیں گے۔ مونس الہٰی کہتاہے انصاف فراہم کیاجائےتوکل آنےکوتیارہوں۔ ماں ہونےکےناطےمیرےلیےممکن نہیں مونس کوواپس آنےکاکہوں۔

رہنما پاکستان مسلم لیگ ن سینیٹرشاہ زیب درانی نے کہا کہ نوازشریف نےآج مہنگائی کی بات کی۔ نوازشریف کوعوام کادردہےہمیشہ ان کی بات کی۔ ہماری ترجیح صرف عوام ہیں بہتری کیلئےاقدامات کریں گے۔
پی ٹی آئی نے4سال صرف کھوکھلےنعرےلگائے کیا کچھ نہیں۔ ان لوگوں نےجھوٹےخواب دکھاکرعوام کوبیوقوف بنایا۔ ہم عوام کوصحت کی سہولیات فراہم کررہےہیں۔
ملک احمدخان بچھر نے کہا ہے کہ  نوازشریف آج پھراپنی کہانی سنانےلگ گئے۔ ستمبرکےبعدموسم ٹھیک ہوجائےگابجلی کی ضرورت نہیں رہےگی۔
حکومت ہمیشہ عوام کی فلاح وبہبود کیلئےفیصلے کرتی ہے۔
یہ لوگ صرف لفظوں کاہیرپھیرکررہےہیں کرنےکوکچھ نہیں۔ 14اگست کوہمارےکارکنوں پر ظلم وجبرکیاگیا۔ ہم تمام مشکلات کےباوجودجدوجہدکررہےہیں۔
حکومت ڈیلیورکرنےکےبجائے اپوزیشن کودبانے کی کوشش کرر ہی ہے۔

مزید پڑھیں :جمائما خان نے بڑا فیصلہ کر لیا، مخالفین پریشان، جانئے کون سا قدم اٹھا یا

متعلقہ خبریں