اہم خبریں

اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات سیکرٹ ووٹنگ کے تحت 29ستمبر کو ہوں گے

اسلام آباد (  اے بی این نیوز   )اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات 29ستمبر کو ہوں گے۔ اسلام آباد کی ہر یونین کونسل میں 13نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ اسلام آباد کی 125یوسیز کی1625نشستوں پر بلدیاتی انتخابات ہوں گے۔
چیئرمین،وائس چیئرمین اور6جنرل نشستوں پر انتخاب ہوگا۔ 2خواتین ،مزدور ،کسان ،نوجوان اورغیر مسلم کی ایک ایک نشست پر بھی انتخاب ہوگا۔
اسلام آباد کی 125یونین کونسلز میں بلدیاتی الیکشن جماعتی بنیاد پر ہوگا۔
اسلام آباد بلدیاتی انتخابات سیکرٹ ووٹنگ کے تحت ہوں گے۔ اسلام آباد:نوجوان کی نشست کیلئے کم ازکم عمر25سال ہونا لازمی ہوگی۔ چیئرمین ،وائس چیئرمین 2لاکھ،باقی نشستوں کیلئے ایک لاکھ روپے تک انتخابی اخراجات مقرر۔
اسلام آباد:چیئرمین اور وائس چیئرمین کی کاغذات نامزدگی فیس5ہزار روپے مقرر۔ اسلام آباد:یونین کونسل کی باقی نشستوں کے امیدواروں کی فیس 2ہزار روپے ہوگی ۔

مزید پڑھیں :نوازشریف نےمعصوم چہرہ بناکرقوم کوبیوقوف بنانےکی کوشش کی،حماداظہر کا ردعمل

متعلقہ خبریں