اہم خبریں

اقوام متحدہ بنگلہ دیش طلبا تحریک میں تشدد اور ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا

اسلام آباد ( اے بی این نیوز    )اقوام متحدہ بنگلہ دیش طلبا تحریک میں تشدد اور ہلاکتوں کی تحقیقات کرے گا۔ اس سلسلے میں اقوام متحدہ انسانی حقوق کمیشن کا وفد اگلے ہفتے بنگلہ دیش جائے گا۔
بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل کرائمز ٹربیونل نے حسینہ واجد کیخلاف تحقیقات شروع کر دیں۔ ترجمان آئی سی ٹی کے مطابق نسل کشی اور انسانیت کیخلاف جرائم کے الزامات پر تحقیقات کی جائیں گی۔ حسنہ واجد کیخلاف ایک مقتول طالب علم کے والد نے درخواست دائر کی تھی ۔
حسینہ واجد کے خلاف قتل کا ایک اور مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ حسینہ واجد کیخلاف اب تک قتل کے 3 مقدمات سمیت 5 مقدمے درج ہو چکے ۔ بنگلہ دیشی میڈیا کے مطابق
حسینہ واجد کے 3 قریبی ساتھی گرفتار کر لیا گیا۔ گرفتار ہونے والوں میں شمس الحق ، زنید احمد پلک اور تنویر حسین شامل ہیں ۔تینوں افراد کو ایک خفیہ رہائش گاہ سے گرفتار کیا گیا ۔

مزید پڑھیں :فیض حمید کےحوالے سے عمران خان کا بڑا بیان سامنے آ گیا

متعلقہ خبریں