اسلام آباد ( اے بی این نیوز )وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی زیر صدارت اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔ جس میں
رواں مالی سال یوٹیلیٹی سٹورز کیلئے وزیر اعظم ریلیف پیکیج جاری رکھنے کی منظوری دی گئی۔
مالی سال 2024-25 کیلئے 50 ارب روپے کی ٹارگٹڈ سبسڈی کی منظوری دی گئی۔ بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے بینفشریز ریلیف پیکیج سے مستفید ہونگے۔
بی آئی ایس پی کے ایم ٹی 40 کے بینفشریز وزیر اعظم ریلیف پیکیج کے تحت اشیاء حاصل کرسکیں گے۔
ریلیف پیکیج کے تحت پانچ بنیادی اشیاء پر سبسڈی دی جائے گی۔ ای سی سی نے وئیر ہاؤسنگ کو صنعت کا درجہ دینے کی بھی منظوری دیدی۔
مزید پڑھیں :ملک کیخلاف سازشیں کرنےوالوں کوانجام تک پہنچایاجائےگا،عطاتارڑ















