اہم خبریں

ملک کیخلاف سازشیں کرنےوالوں کوانجام تک پہنچایاجائےگا،عطاتارڑ

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )وفاقی وزیر اطلاعات عطاتارڑ نے کہا ہے کہ حکومت عوام کوبجلی کےبل میں ریلیف فراہم کرےگی۔ معیشت کی بہتری کیلئےوسیع پیمانےپراقدامات کریں گے۔
وزیراعظم شہبازشریف5 سالہ معاشی پلان پیش کریں گے۔
احتساب کی طرف بڑھتےہوئے انتشارکوروکاجارہا ہے۔ فوج کا خوداحتسابی کا عمل شفاف طریقے سےجاری ہے۔ ملک کیخلاف سازشیں کرنےوالوں کوانجام تک پہنچایاجائےگا۔
فیض حمیدسےتحقیقات کےبعدمزید 3سابق افسروں کوگرفتارکیاگیا۔
بانی پی ٹی آئی ملک میں انتشار پھیلانےکی سازش میں ملوث تھے۔ بانی پی ٹی آئی کی ایماپرتمام اقدامات کیےجارہےتھے۔ ملکی سلامتی کوجس نےبھی نقصان پہنچایاوہ شکنجےمیں آئیں گے۔

مزید پڑھیں :فیض حمید سے تحقیقات، 3 مزید (ر) فوجی افسران تحویل میں،آئی ایس پی آر

متعلقہ خبریں