اہم خبریں

موٹر سائیکل شوقین کیلئے خوشخبری،سوزوکی کمپنی کا GR 150 کے حوالے سے بڑا اعلان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز       )اگر آپ موٹر سائیکل خریدنا چاہتے ہیں تو جلدی کریں، سوزوکی نے بڑی پیشکش کر دی ہے۔سوزوکی کو 24 ماہ کی آسان اقساط پر GR 150 کا اعلان کر دیا ہے۔

موٹرسائیکل خریدنے کے خواہشمندوں کو بڑی خوشخبری سناتے ہوئے سوزوکی نے اپنی مشہور موٹرسائیکل ‘GR 150’ بغیر سود کے 2 سال کی آسان اقساط پر دینے کا اعلان کیا ہے۔
ملک میں جاری مہنگائی کے باعث حال ہی میں موٹرسائیکلوں کی قیمتوں میں بھی بے تحاشہ اضافہ دیکھنے میں آیا۔
جس کے باعث متوسط طبقے کے لیے نئی موٹرسائیکل خریدنا ایک خواب سا لگ رہا تھا، جس کے باعث کمپنی نے بھی کم فروخت کا سامنا کرنا پڑا۔

اس کے نتیجے میں کمپنیوں کے پاس فروخت بڑھانے کے لیے قسطوں کی پیشکش کرنے کے علاوہ کوئی دوسرا راستہ نہیں بچا۔

ہونڈا کے بعد اب سوزوکی نے بھی اپنا GR 150 بغیر سود کے 2 سال کی آسان اقساط میں دینے کا اعلان کیا ہے تاہم خواہشمند کو قیمت کا 25 فیصد ایڈوانس ادا کرنا ہوگا۔موٹر سائیکل خریدنے کے لیے آپ کو اپنے قریبی سوزوکی شو روم میں جانا ہوگا اور 25% ڈاؤن پیمنٹ ادا کرکے فوری طور پر موٹر سائیکل حاصل کرنا ہوگا۔

۔GR 150 کی قیمت 547,000 روپے ہے، جو اسے روزمرہ کی سب سے مہنگی بائیکس میں سے ایک بناتی ہے۔

مزید پڑھیں :بچوں کوآج27ہزاربائیکس دینےجارہےہیں، جلدلیپ ٹاپ سکیم لے کر آئیں گے،مریم نواز

متعلقہ خبریں