اہم خبریں

انتخابی نشان والا فیصلہ سب کے سامنے ہے، ہم نے کسی جج کیخلاف کوئی اعتراض نہیں اٹھایا، انتظار حسین پنجوتھہ

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )فوکل پرسن عمران خان ایڈوکیٹ انتظار حسین پنجوتھہ نے کہا ہے کہ موجودہ فیصلوں میں آمریت اور جمہوریت دونوں نظر نہیں آتی۔ انتخابی نشان والا فیصلہ سب کے سامنے ہے۔ ہم نے کسی جج کیخلاف کوئی اعتراض نہیں اٹھایا۔
کئی بار چیف جسٹس اسلام ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتمادکا اظہار کیا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ ن لیگ کے منسٹر کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو 5سال جیل کے اندر رکھنا چاہتے ہیں۔
ن لیگ کے منسٹر کہتے ہیں کہ بانی پی ٹی آئی کو 5سال جیل کے اندر رکھنا چاہتے ہیں۔ پی ٹی وی نے خاورمانیکا کی پریس کانفرنس کو لائیودکھایا۔ پی ٹی آئی کی کوئی پریس کانفرنس نہیں دکھایا جاتا۔

مشیر وزارت قانون بیرسٹر عقیل ملک نے کہا ہے کہ بینچ ٹوٹنے کی خواہش پی ٹی آئی کی ہوسکتی ہے۔ اب مجھے نہیں لگتا کہ اس موقع پر کوئی ایسا عمل ہوجائے۔ پی ٹی آئی اس وقت 92سیٹوں کے ساتھ ایوان کی سب سے بڑی پارٹی ہے۔
ہم نے پی ٹی آئی کو حکومت بنانے کی دعوت بھی دی تھی۔ سلمان اکرم راجہ نے کہا کہ ہم چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا ارادہ رکھتے ہیں۔
عدت نکاح کیس پر کسی قسم کا تبصرہ نہیں کرنا چاہتا۔ پی ٹی آئی حکومت میں رانا ثنااللہ پر ہیروئن کا کیس بنایا گیا۔

سینیٹر عرفان صدیقی نے کہا کہ ضرورت محسوس کرنے پر ایجنسیاں کال ریکارڈ کرے گی۔ قانون کی ضرورت تب ہوتی ہے جب کوئی جرم ہوتا ہے۔ کیا اس وقت سوسائٹی میں کسی کی ذاتی زندگی محفوظ ہے؟
ایک لحاظ سے تو سیف سٹی پروجیکٹ بھی قانون کی خلاف ورزی ہے۔ بانی پی ٹی آئی نے حکومت میں فون ٹیپنگ کی حمایت کی تھی۔ بانی پی ٹی آئی اگر حکومت میں ہوتے تو ایس آراوکو سپورٹ کرتے۔
پی ٹی آئی مسائل پر بات کرنے کوراضی نہیں۔
ہم نے لیگل طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے پی ٹی آئی حکومت کاخاتمہ کیا۔عدم اعتماد کے بعد پی ٹی آئی کو اپوزیشن میں بیٹھنا چاہیے تھا۔ پی ٹی آئی جمہوریت کے مطابق چلنے والی جماعت نہیں۔
2017میں ہماری حکومت میں مہنگائی کی شرح 3فیصد تھی۔

2017میں ہماری حکومت میں مہنگائی کی شرح 3فیصد تھی۔ نوازشریف عملی سیاست میں بھر پور کردار ادا کررہے ہیں۔ نئے الیکشن کی جانب بالکل نہیں جائیں گے۔
بانی پی ٹی آئی کو عدالتوں میں اپیل کا حق تو دیا جارہا ہے۔ ہمیں توا یک اپیل کی اجازت بھی نہیں دی گئی۔ نیب کا خاتمہ ہمارے منشور کا حصہ ہے۔
مزید پڑھیں :عمران خان کو نکالنا بہت مہنگا پڑا،وہ ایک صوفی، توکل والا اور اللہ پر بھروسہ کرنے والا شخص ہے، فواد چوہدری

متعلقہ خبریں