اہم خبریں

190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت،شہزاد اکبر نے بتایا پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی،پرویز خٹک

راولپنڈی(  اے بی این نیوز     )190 ملین پاونڈ ریفرنس سماعت ہو ئی جس میں سابق وفاقی وزیر دفاع پرویز خٹک کا عدالت کے روبرو بیان ریکارڈ کیا گیا۔ نیب نے مئی 2023میں مجھ سے 190ملین پاونڈ کے حوالے سے بیان لیا۔
سابق مشیر احتساب شہزاد اکبر نے کابینہ کو بتایا تھا کہ پاکستانی سے غیر قانونی طور پر باہر بجھوائی گئی بڑی رقم برطانیہ میں پکڑی گئی۔
انہوں نے کہا کہ شہزاد اکبر نے بتایا کہ پکڑی گئی رقم پاکستان کو واپس کی جائے گی۔ یہ معاملہ کابینہ کے ایجنڈے پر نہیں تھا،میٹنگ میں ایڈیشنل ایجنڈے کے طور پر سامنے لایا گیا۔
ایڈیشنل ایجنڈے پر مجھ سمیت دیگر کابینہ اراکین نے اعتراض کیا تھا۔
کابینہ میں رقم کے حوالے سے کاغذات بند لفافے میں پیش کئے گئے۔ ایڈیشنل ایجنڈے کی منظوری کابینہ سے لی گئی۔ ریفرنس کے تفتیشی نے بتایا کہ ایجنڈے کے ساتھ ایک تحریر بھی تھی۔
تحریر تھی کہ رقم پراپرٹی ٹائیکوں کے مالک نے برطانیہ منتقل کی تھی۔
پرویز خٹک کے بیان کے موقع پر بانی پی ٹی آئی روسٹم پر آگئے۔ پرویز خٹک نے بیان کے دوران دو مرتبہ اپنی جگہ تبدیل کی۔ پرویز خٹک کے بیان کے دوران بانی پی ٹی آئی مسکراتے رہے۔
بانی پی ٹی آئی نے بیان کے دوران چٹکلہ مارا۔
بانی پی ٹی آئی نے کہا کہ اب تو نواز شریف کے فلیٹ بھی پاکستان واپس آنے چاہئیے۔ پرویز خٹک نے اپنا بیان 15 منٹ میں ریکارڈ کرایا اور واپس چلے گئے۔
کیس کے دیگر دو اہم گواہ سابق پرنسپل سیکرٹری اعظم خان اور زبیدہ جلال عدالت پیش نہ ہوسکے۔

مزید پڑھیں :فلور ملز ایسوسی ایشن نے آج سے راولپنڈی میں ہڑتال کا اعلان کر دیا

متعلقہ خبریں