اہم خبریں

پرویز خٹک بیان ریکارڈ کرانے پیش ہو ئےتو ان کے اعصاب ساتھ نہیں دے رہےتھے،شاندانہ گلزار

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      )ایک احمقانہ کیس پانی پی ٹی ائی پر چلایا جارہا ہے۔ ایسا کیس جس کے 13 ارب 94 کروڑ بھی خزانے میں موجود اور حکومت سود بھی کھا رہی ہے۔
جو پیسہ سپریم کورٹ میں پڑا ہے اس کی ٹیم ری ٹیسٹ نیشنل کرائم ایجنسی نے ملک ریاض کے ساتھ کی تھی۔
پرویز خٹک آج بیان ریکارڈ کرنے پیش ہوا تو اس کے اعصاب ساتھ نہیں دے رہے تھے۔ ممبر قومی اسمبلی پی ٹی ائی شاندانہ گلزار کی اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے گفتگو۔ انہوں نے کہا کہ
پرویز خٹک کی آمد کی وجہ سے مجھے شہریار آفریدی علی محمد خان اور مومنہ باسط کو اندر نہ جانے دیا گیا۔
آج تین سینیئر صحافیوں کوایلیٹ فورس کی جانب سے زبردستی چوکی میں بند کیا گیا۔ جس طرح کی پریس کانفرنس خاور مانی کا سے کرائی گئی وہ باعٹ شرم ہے ۔ اس وقت 99 فیصد وکلا پانی پی ٹی ائی کے ساتھ ہیں۔
پانی پی ٹی ائی نے جب بھی کال دی تو پورا ملک سڑکوں پر نکلے گا۔ جس جس نے پریس کانفرنس کی اس کے کیسز معاف کر دیے گئے۔ جو سچ کے ساتھ کھڑا رہا اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔
سیاسی پارٹیوں سے مذاکرات کے لیے پانی پی ٹی ائی نے محمود خان اچکزئی کو مینڈیٹ دیا ہے۔ تحریک انصاف کسی شخصیت کی محتاج نہیں۔

پریس کانفرنس کر کے جانے والوں کی دوبارہ شمولیت کا فیصلہ بانی پی ٹی آئی کرینگے۔ آداب جعفری نے کہا کہپرویز خٹک بیان کے لیے پیش ہوئے تو ان سے بات نہیں ہو رہی تھی
لیب کی خواہش کے مطابق جو گواہ گواہی نہ دے اسے ہوسٹال ویٹنس ڈکلیئر کر دیا جاتا ہے

پرویز خٹک کو بھی پوسٹال وٹنس ڈیکلیئر کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔ ازاد عدلیہ کے لیے تمام ججز بول پڑے ہیں۔ عدت کیس کا فیصلہ بھی کل متوقع ہے
ہمیں یقین ہے کہ پانی پی ٹی ائی کو اس کیس میں انصاف ملے گا۔
مزید پڑھیں :بجلی کمپنیوں میں بل دینے والا دے رہا اور چوری کرنیوالے کو کوئی نہیں پکڑ رہا,چیئرمین نیپرا

متعلقہ خبریں