اہم خبریں

لاہور میں روٹی 16،نان 30روپے کاہوگیا،قیمتوں میں اضافے کا اعلان

لاہور(نیوزڈیسک)لاہور میںنان اور روٹی کی قیمت میں اضافے کا اعلان کردیا گیا۔ہفتہ کو متحدہ نان روٹی ایسوسی ایشن کے سینئر نائب صدر وحید عباسی نے کہا کہ روٹی 16 روپے اور نان 30 روپے میں فروخت کیا جائے گا۔وحید عباسی نے کہا کہ فائن آٹے کا 80 کلو کا تھیلا 12 ہزار روپے میں مل رہا ہے۔انہوں نے کہا کہ آٹا مہنگا خرید کر سستی روٹی فروخت نہیں کرسکتے۔

متعلقہ خبریں