اہم خبریں

اپنے ملک میں انصاف نہ ملنے پر دکھ ہے،قدرت کا بھی ایک نظام ہے اس کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے، اہلیہ شہید ارشد شریف

اسلام آباد ( اے بی این نیوز      ) شہید ارشد شریف کی اہلیہ جویریہ صدیق نے کہا ہے کہ کینیا کی حکومت نے مجھے کافی عزت دی ۔
جس طرح مجھے کینیا میں سنا گیا اس طرح پاکستان میں نہیں۔
ارشد شریف کے قاتلوں کو نہ سزا ہوئی اور نہ ان کے خلاف کوئی اقدام لیا گیا۔
میں نے اپنی درخواست میں کسی قسم کا حرجانہ ایڈ نہیں کیا تھا۔
عدالت نے اپنی طرف سے یہ جرمانہ عائد کیا ۔
اپنے ملک میں انصاف نہ ملنے پر دکھ ہے۔ وہ کینیا کی عدالت سے انصاف ملنے کے بعد اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے آگے میں گفتگو کر رہی تھیں ۔ انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ
ارشد شریف نے مجھے کہا تھا کہ پاکستان کے جوڈیشری سے انصاف ملے گا۔
مجھے افسوس ہے کہ ارشد شریف نے ایسے نظام پر اعتماد کیا ۔
انصاف کرنے والے انصاف نہیں کررہے ۔
قدرت کا بھی ایک نظام ہے اس کی پکڑ بہت سخت ہوتی ہے۔
کینیا کی عدالتوں کا نظام ہماری عدالتوں سے بہت بہتر ہے۔

مزید پڑھیں :جنرل (ر)باجوہ کے سسر نے گھر بلا کر دھمکی دی، خواجہ آصف کا اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ سوال سے آگے ‘‘ میں انکشاف

متعلقہ خبریں