اہم خبریں

جنرل (ر)باجوہ کے سسر نے گھر بلا کر دھمکی دی، خواجہ آصف کا اے بی این نیوز کے پروگرام ’’ سوال سے آگے ‘‘ میں انکشاف

اسلام آباد( اے بی این نیوز     ) وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پرکوئی کیس بنایاجارہا ہے معلوم نہیں۔ بانی پی ٹی آئی پرجوکیسزہیں ان پربات نہیں کرناچاہتا۔
جوڈیشری کی موجودہ حالات پر بات نہیں کرنا چاہتا۔
بانی پی ٹی آئی کوکچھ کیسزمیں ریلیف بھی ملا۔ پی ٹی آئی کی4سالہ حکومت میں لاقانونیت میں اضافہ ہوا۔ پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں 900ارب کا قرض چڑھا۔
پی ٹی آئی دور میں خیبر پختونخوا میں 900ارب کا قرض چڑھا۔ وہ اے بی این نیوز کے پروگرام سوال سے ااگے میں گفتگو کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ
کوئی پوچھنےوالاہےکیوں صوبے کواس نہج تک پہنچایاگیا۔ جہاں بجلی چوری ہوتی ہے وہاں لائن لاسززیادہ ہوتے ہیں۔ اس وقت بجلی کاسرکولرڈیٹ27سوارب روپے ہے۔
لوگوں کے بلوں میں چوری شدہ بجلی کے پیسے ایڈ کردیئے گئے۔
نیب کیسزمیں ہمیں پھنسانےکی کوشش کی گئی،۔میرےخلاف2سال انکوائری ہوتی رہی کچھ نہیں ملا۔مجھے بلا کرکہاگیانوازشریف نےجوبیان دیااس پرمعافی مانگیں۔
جنرل باجوہ کے سسر نے گھر بلا کر دھمکی دی۔
نواز شریف کے جنرل باجوہ سے متعلق بیان کی مذمت کرنےکاکہاگیا۔مذمت نہ کرنےکی صورت میں نتائج بھگتنےکاکہاگیا۔میرے انکار پر مجھے گرفتار کر کے جیل بھیج دیا گیا۔
پچھلے 6مہینے میں جو ریلیف بانی پی ٹی آئی کو ملا کسی نہیں ملا ۔
بانی پی ٹی آئی کوکیسزمیں ضمانتیں اب بھی مل رہی ہیں۔ہم بانی پی ٹی آئی کی فرمائش پر جیلوں میں بند تھے۔ہمارےوقت میں ججزنےدباؤ قبول کیا۔میرےکیس میں ایک جج نےبینچ میں بیٹھنےسےمعذرت کی۔
بجلی چوری میں سیاستدان بھی ملےہوئےہیں۔
تسلیم کر تےہیں عوام کوریلیف نہیں دےسکے۔عوام کےمسائل کوحل کرنےکی ہرممکن کوشش کررہےہیں۔کبھی کسی نےدیکھا ایم این اےاورایم پی اےگرڈ سٹیشن جاتےہیں۔
وزیراعظم نےاپوزیشن کومذاکرات کی دعوت دی۔
آل پارٹیز کانفرنس میں شرکت کی دعوت پارٹیوں کو دیں گے، افراد کو نہیں۔حکومت نے پی ٹی آئی کواے پی سی میں شرکت کی دعوت دی۔

مزید پڑھیں :ذوالفقار علی بھٹو کیخلاف کوئی براہ راست شواہد موجود نہیں تھے،چیف جسٹس نے 48صفحات پر مشتمل رائے دیدی

متعلقہ خبریں