اہم خبریں

پیر امین الحسنات پی ٹی آئی میں شامل ، سرگودھا میں پارٹی مزید مضبوط ہو گی،شاہ محمود قریشی

سرگودھا(نیوز ڈیسک) مسلم لیگ ن کے مرکزی رہنما پیر امین الحسنات نے پاکستان تحریک انصاف میں شامل ہوگئے،مسلم لیگ ن کو مزید دھچکا۔ہفتے کو پیر امین الحسنات نے شاہ محمود قریشی، فواد چوہدری اور عامر کیانی کے ہمراہ پریس کانفرنس کے دوران پی ٹی آئی میں شمولیت کا اعلان کردیا ۔اس دوران گفتگوکرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنماء فواد چوہدری نے کہا کہ امین الحسنات اور ان کا خاندان سرگودھا، راولپنڈی ڈویژن، پورےملک اور اوورسیز پاکستانیوں میں اثر و رسوخ رکھتا ہے، ن لیگ کے مرکزی رہنما پیر محمد امین الحسنات کی پی ٹی آئی میں شمولیت انتہائی اہم ہے، ان کو خوش آمدید کہتے ہیں۔اس موقع پر شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا پیر امین الحسنات سے قدیم روحانی رشتہ ہے، ان کی تحریک انصاف میں شمولیت سے پی ٹی آئی سرگودھا میں مزید مضبوط ہو گی۔

متعلقہ خبریں