لندن(اے بی این نیوز) لیبر لیڈر کیئر سٹارمر برطانیہ کے اٹھاونویں وزیر اعظم منتخب ہوگئے ہیں۔
برطا نیہ کے میڈیا کے مطابق سر کیئر سٹارمر می بیکنگھم نے پیلس میں کنگ چارلز سے ملاقات کی، اس ہو نے والی ملاقات کی بعد ان کے وزیر اعظم بن جانے کا باقاعدہ اعلان کیا ۔
اس کے بعد کیئر سٹارمر ڈائوننگ سٹریٹ پہنچے جہاں پر شہریوں نے اپنے نئے وزیراعظم کا بھر پور استقبال کیا، نئے وزیر اعظم نے شہریوں کا شکریہ ادا کیا۔
انہوں نے نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے کہا اس وقت دنیا کو سنگین چیلنجز کا سامنا ہے۔ برطانیہ دنیا بھر میں ایک بار پھر رہنمائی کرنے والا ملک بنائیں گے۔
انہوں نے کہا کہہم اپنی سرحدوں کو محفوظ بنائیں گے۔ شہریوں کو ان کے حقوق دیں گے۔ عوام کو مزید سہولیات دیں گے مین عوام کا شکر گزار ہوں کہ انہوں نے مجھے خدمت کرنے کا مو قعؑ فراہم کیا۔
مزید پڑھیں : راولپنڈی ،اسلام آباد میں بارش، سڑکیں جل تھل ہو گئیں، مری جانیوالوں کیلئے ایڈ وائزری جاری















