اہم خبریں

ملک میں مخدوش سکیورٹی صورتحال،وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے الرٹ جاری

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)موجودہ سیکورٹی صورتحال کے پیش نظر تمام وفاقی تعلیمی اداروں کیلئے سکیورٹی الرٹ جاری کردیا. ذرائع کے مطابق ملک میں بڑھتی ہوئی دہشتگردی واقعات کے پیش نظر وفاقی سکولوں کیلئے الرٹ جاریا ۔تعلیمی اداروں کی انتظامیہ سے کسی بھی سانحہ سے بچنے کیلئے الرٹ رہنے کی ہدایات جاری کردیں، تمام اداروں کے سربراہان اداروں میں طلباء اور اساتذہ کی حفاظت یقینی بنانے کیلئے ادارہ جاتی سطح پر سکیورٹی کمیٹیاں تشکیل دیں، سکولوں کی اوپننگ اور کلوزنگ کے وقت خاص خیال رکھا جائے، تمام داخلی اور خارجہ راستوں کی نگرانی یقینی بنائی جائے ۔ ہنگامی رابطہ نمبرز بشمول پولیس اسٹیشن ، ایمبولنس نمایاں آویزاں کئے جائیں ، سی سی ٹی وی کیمروں کو فعال رکھا جائے ۔ بچوں کو یونیفارم میں آئی ڈی کارڈ کے ساتھ سکول آنے کیلئے سختی کی جائے تاکہ بچوں کا تحفظ یقینی بنایا جاسکے ۔ تمام سکولوں کے ڈرائیورز اور کنڈکٹرز کو بھی ہدایات دی جاتی ہیں کہ وہ ہر ممکن چوکس رہیں اور بسوں میں صرف مجاز طلباء کو سوار ہونے کی اجازت دیں۔آئی ڈی چیک کرنے کے بعد آنیوالے وزیٹرز کو ادارے میں داخلے کی اجازت دی جائے ۔ تمام آنیوالوں کے نام رجسٹر میں تحریر کئے جائیں۔، تمام طلباء کو ہدایت کی جائے کہ وہ اداروں کے فوٹو شناختی کارڈ دکھائیں اور مناسب یونیفارم پہن کرسکول آئیں ۔

متعلقہ خبریں