لاہور(اے بی این نیوز)بانی پی ٹی آئی کےریاست مخالف بیانیےپرپنجاب حکومت نے کارروائی کی منظوری دیدی۔
کابینہ اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آ گئی۔
دستاویزات کےمطابق پنجاب اسمبلی کابینہ نےقراردیاکہ بانی پی ٹی آئی پاکستان کو توڑنے کی منظم سازش کررہے ہیں،بانی پی ٹی آئی نےپارٹی رہنماوں کو پاکستان مخالف بیانیےکا ٹاسک سونپا،یہ عمل بغاوت کے زمرے میں آتا ہے۔
کابینہ دستاویزات کےمطابق چیئرمین پی ٹی آئی بیرسٹر گوہرخان نےبھی اڈیالہ جیل کے باہر ریاست مخالف بیان دیے، گوہرعلی خان نے بانی پی ٹی آئی سے مشاورت کے بعد مشرقی پاکستان کی بات دہرائی۔
بانی پی ٹی آئی نے پارٹی رہنماوں کو پاکستان مخالف بیانیے کا ٹاسک سونپا۔
دستاویزات کےمطابق بانی پی ٹی آئی کےبیانات سےعوام میں منفی پروپیگنڈہ پیدا ہوا ہے، بیانات،میڈیا ٹاک پرکارروائیاں ہوں گی،قومی اداروں، عدلیہ،سنئیر افسران کے خلاف جھوٹے بیانات پرکیس بنیں گے۔
دستاویز کے مطابق بانی پی ٹی آئی اور دیگر ارکان کا عمل بغاوت کے زمرے میں آتاہے .
بانی پی ٹی آئی، پی ٹی آئی لیڈر نے پاکستان پینل کوڈ کے سیکشنز کی خلاف ورزی کی.
دستاویز کے مطابق پاکستان پینل کوڈ کے سیکشن 121،121اے ،123اے، 131،153 کی دفعات کے تحت کارروائی کی سفارش کی گئی
مزید پڑھیں :عدالت کا بڑا ریلیف، احتجاج کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر بری