اہم خبریں

عدالت کا بڑا ریلیف، احتجاج کیس میں عمران خان، شاہ محمود قریشی و دیگر بری

اسلام آباد(نیوز ڈیسک ) اسلام آباد کی ایک ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن عدالت نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان اور کئی دیگر رہنماؤں کو آپبارہ تھانے میں درج مقدمے میں بری کردیا۔

جوڈیشل مجسٹریٹ یاسر محمود نے پی ٹی آئی رہنماؤں اور شاہ محمود قریشی، شیخ رشید، اسد قیصر، شہریار آفریدی، فیصل جاوید، راجہ خرم نواز اور علی نواز اعوان سمیت دیگر کو بری کرنے کا فیصلہ سنایا۔

2022 میں ای سی پی کے توشہ خانہ فیصلے کے خلاف احتجاج سے متعلق مقدمے میں بریت کی درخواستوں پر فیصلہ گزشتہ ہفتے محفوظ کیا گیا تھا، جس نے سابق وزیراعظم عمران خان کو آرٹیکل 63(1)(p) کے تحت محدود مدت کے لیے عہدے پر رہنے سے نااہل قرار دیا تھا۔کیس میں عمران خان اور دیگر کی جانب سے پی ٹی آئی کے وکلا ایڈووکیٹ سردار مسروف اور ایڈووکیٹ انصر کیانی نے دلائل دیئے۔

پارٹی کے ارکان کے خلاف ابپارہ پولیس اسٹیشن میں درج ہونے والی پہلی اطلاعاتی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مظاہرین نے پولیس اور ایف سی اہلکاروں پر پتھراؤ کیا جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوئے۔
مزید پڑھیں: سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے تجارت میں گدھے کی چمڑی اور گوشت کا تذکرہ

متعلقہ خبریں