اہم خبریں

وزیراعظم شہبازشریف سے روسی صدرپیوٹن کی ملاقات

آستانہ( اے بی این نیوز       )وزیراعظم شہبازشریف کی روس کے صدر ولادی میرپیوٹن سے ملاقات۔ اس ہو نے والی ملاقات میں
دوطرفہ تعلقات سمیت اہم امورپر تبادلہ خیال کیا گیا۔ دونوں راہنمائوں کے مابین اور اہم امور پر بھی گفتگو کی گئی۔
وزیراعظم شہبازشریف نے کہا کہ روسی صدر پیوٹن سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا۔
ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔
پاکستان کے ساتھ روس کیساتھ دیرینہ اور کاروباری تعلقات بھی ہیں۔ واضح رہے کہ وزیر اعظم قازقستان کت دورہ پر ہیں۔
صدر پیوٹن کو دوبارہ منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں۔ پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں۔

پاکستان اورروس عرصہ دراز سے دوست ملک ہیں۔پاکستان روس کے ساتھ تعلقات کو اہمیت دیتا ہے۔
ہمیں مستقبل میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنا ہوگا۔

مزید پڑھیں :سیلز ٹیکس کے نفاذ کے بعد لیپ ٹاپ کی قیمتیں 8000 روپے تک بڑھ گئیں

متعلقہ خبریں