اہم خبریں

پابندی لگا دی گئی ،اسلام آباد پولیس اہلکار اب دفتری اوقات میں موبائل فون استعمال نہیں کرسکیں گے

اسلام آباد(نیوز ڈیسک) اسلام آباد پولیس اہلکاروں کے لیے موبائل فون کے استعمال پر پابندی لگا دی گئی۔ ہفتہ کو سی پی او ہیڈ کوارٹرکی جانب سے جاری کردہ احکامات کے مطابق پولیس ملازمین کا دفتری اوقات میں موبائل فون کا استعمال نظم و ضبط کے خلاف ہے، پولیس ملازمین کے موبائل فون دفاتر کے داخلہ پرضبط کرنے کی تجویز پر بھی غور کر رہے ہیں ۔ ،تمام پولیس ملازمین دفتری اوقات کارمیں موبائل فون استعمال نہ کریں ،دوران ڈیوٹی جس پولیس ملازم موبائل فون کا استعمال کیا ان کے خلاف محکمانہ کارروائی کریں گے۔

متعلقہ خبریں