اہم خبریں

بیٹوں سے رابطہ کرنا آئینی اور قانونی حق ہے،عمران خان

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   ) عمران خان کی بیٹوں سے بات کرانے کیلئے درخواست انسداد دہشتگردی عدالت میں دائر کر دی گئی۔
درخواست گزارار کے مطابق درخواست گزار اور بیٹوں کے درمیان رابطے کیلئے جیل انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا۔
بیٹوں سے رابطہ کرنا درخواست گزار اور آئینی اور قانونی حق ہے۔
جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے درخواست گزار کو کوئی سہولت نہیں دی گئی۔
درخواست گزار اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلمان خان سے ملاقات کرنا چاہتا ہے۔
خاندانی رشتوں کو برقرار رکھنےکیلئے بیٹوں سے ملاقات ضروری ہے۔
بیٹوں سے گفتگو کے لیے وٹس اپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی گئی۔
عدالت جیل سپرنٹنڈنٹ کو بیٹوں سے ملاقات کرانے کی ہدایت کرے۔

مزید پڑھیں :بانی پی ٹی آئی عمران خان ایک فلسفے اور نظریے کا نام ہے، شیخ وقاص اکرم

متعلقہ خبریں