اہم خبریں

نگران وزیراعلیٰ پنجاب معاملہ ،الیکشن کمیشن کسی اور کا نام اپنی مرض سے نہیں دے سکتا، فواد چوہدری

لاہور(نیوز ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء اور سابق وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات فواد چودھری نے کہا ہے کہ امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا، الیکشن کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ٹویٹ میں فواد چودھری نے کہا کہ آرٹیکل اے 224 کے مطابق الیکشن کمیشن دو دن کے اندر ان چار ناموں میں سے کسی ایک کو وزیر اعلیٰ نامزد کرے گا جو پارلیمانی کمیٹی کی طرف سے کمیشن کو بھیجے جائینگے، کمیشن اپنی طرف سے نام نہیں دے سکتا،امید ہے الیکشن کمیشن شریف اور زرداری کے فرنٹ مین کی بجائے بہتر نام کا انتخاب کرے گا، تحریک انصاف ممبران اسمبلی کے استعفوں کو عدالت میں چیلنج کرنے کا کوئی ارادہ نہیں رکھتی، تمام اراکین نے استعفیٰ ملک میں عام انتخابات کی راہ ہموار کرنے کیلئے دیا تھا وہ منزل اب قریب ہے، اس وقت 64 فیصد نشستیں خالی ہو 0چکی ہیں، پنجاب اورخیبرپختونخوا میں عام انتخابات کا ڈھول بج چکا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مرکز سندھ اور بلوچستان میں انتخابات چند ہفتوں کی دوری پر ہیں، عام انتخابات پاکستان کے بحران کا واحد حل ہیں، سیاسی استحکام کے بغیر آئی ایم ایف پروگرام میں جانا تباہ کن ہو گا، ایسا کیا گیا تو سیاسی عدم استحکام بڑھے گا اور صورتحال خراب ہوگی، عوام میں مایوسی بڑھتی جا رہی ہے۔

متعلقہ خبریں