اہم خبریں

کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں کے ریڈار پر ، ایس ایچ او لُٹ گئے

کراچی(نیوزڈیسک)شہر قائد میں شہریوں کے ساتھ ساتھ محافظ بھی ڈاکوؤں سے محفوظ نہیں ہیں۔

کراچی میں پولیس بھی ڈاکوؤں کے ریڈار پر آگئے ، شاہ لطیف ٹاؤن کی حدود میں ملزمان نے سابق ایس ایچ ا کو یرغمال بناکرگاڑی چھین لی، ملزمان نے پولیس افسر کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

واقعے کا مقدمہ تھانہ شاہ لطیف میں درج کرلیا گیا ، ایف آئی آر کے مطابق تین ملزمان نے انہیں قائد آباد روڈ پر روکا اور گاڑ ی سمیت اغوا کرلیا۔

ملزمان ایس ایچ او پر تشدد بھی کیا موبائل فون اور نقدی بھی لے لی۔ ڈکیتوں نے سابق ایس ایچ او کو ملیر ندی میں اتارا اور گاڑی لے اڑے۔ پولیس نے واقعے کی تفتیش شروع کردی ہے۔

متعلقہ خبریں