اہم خبریں

قومی اسمبلی میں مطالبات زرکی منظوری کا عمل مکمل کرلیاگیا

اسلام آباد (اے بی این نیوز)قومی اسمبلی میں مطالبات زرکی منظوری کا عمل مکمل کرلیاگیا۔
40وزارتوں،ڈویژنزاوراداروں کے133مطالبات منظور کر لئے گئے۔
8ہزار883ارب روپےسےزائدمالیت کےمطالبات زرمنظورکیےگئے۔
7وزارتوں اورڈویژنوں کےمطالبات زرپراپوزیشن کی کٹوتی کی تمام تحاریک مسترد۔
قانون و انصاف ڈویژن کے 15 ارب 62 کروڑ روپے سے زائد کے تین مطالبات زر منظور۔
قومی اسمبلی کل وفاقی بجٹ اور فنانس بل کی منظوری دے گی۔
قومی اسمبلی کا اجلاس کل صبح 11 بجے تک ملتوی کر طدیا گیا۔

مزید پڑھیں :پاکستان کے عوام نےانتخابات میں پی ٹی آئی کومسترد کردیا،دانیال چودھری

متعلقہ خبریں