راولپنڈی( اے بی این نیوز )پی ٹی آئی رہنما شبلی فراز، رؤف حسن اور شیخ وقاص اکرم اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔ سالار کاکڑ، عامر ڈوگر اور عاطف خان بھی اڈیالہ جیل پہنچ گئے۔
پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کرینگے۔
بشری بی بی کی بیٹی مہرالنساء، نواسی روحی شیخ اور نواسے یوسف شیخ سے ملاقات جاری۔ فیملی ملاقات کے بعد پی ٹی آئی رہنما بانی پی ٹی آئی سے ملاقات کرینگے۔
اڈیالہ جیل کی سکیورٹی سخت ،پولیس کی اضافی نفری تعینات کر دی گئی۔
گذشتہ رات گئے پولیس افسران نے اڈیالہ جیل کے اطراف کا دورہ کیا۔ افسران نے سکیورٹی بڑھانے کے احکامات جاری کئے ہیں ۔ تھانوں کی پولیس بھی تعینات کر دی گئی۔
تھانہ چکری ۔ دھمیال ۔ صدر بیرونی کے ایس ایچ آوز نفری کے ہمراہ اڈیالہ جیل پہنچ گئے ۔
اڈیالہ جیل کے لئے ایلیٹ فورس کی دو ریزور مزید تعینات۔ ایلیٹ فورس کی ایک ٹیم ایک سات اہلکاروں پر مشتمل ہے ۔ لیڈی ایلیٹ فورس کی بھی ایک ٹیم بھی تعینات کر دی گئی ۔
اڈیالہ جیل کو آنے والے راستوں پر مزید پانچ عارضی پکٹس قائم ۔
پولیس کی اضافی نفری کو اینٹی رائیڈکٹ کے ساتھ اسٹینڈ بائی رکھا گیا ہے ۔
مزید پڑھیں :پی ٹی آئی کی لیڈرشپ میں صلاحیت نہیں کہ عمران خان کی رہائی کیلئے سیاسی دبائو بناسکیں،فواد