اہم خبریں

ہماری پارٹی کسی خاندان کی جماعت نہیں ایک سوچ ہے،شاہد خاقان عباسی

اسلام آباد (اے بی این نیوز    )شاہد خاقان عباسی نے کہا ہے کہ ہماری پارٹی کسی خاندان کی جماعت نہیں ایک سوچ ہے۔ ہم خیال لوگوں نے رابطہ کیا اور ایک نئی جماعت بنانے کا فیصلہ کیا۔
ہم ایک سوچ کیساتھ اکٹھے ہوئے ہیں۔
ایک سوچ رکھنے والے لوگوں کے پاس جائیں گے اور جماعت کو بڑھائیں گے۔ بہت جلد آپ کو ہماری جماعت میں اچھی سوچ والے لوگ نظر آئیں گے۔
کچھ لوگوں کی سوچ تھی پہلے الیکشن ہوجائیں پھر جماعت بنانی چاہیے۔
مصطفی نوازکھوکھر کی سوچ بھی ہماری سوچ سے ملتی ہے۔ امید ہے مصطفیٰ نوازکھوکھر بھی جلد ہماری جماعت میں شامل ہونگے۔
محمد زبیر ابھی ہماری جماعت کا حصہ نہیں ہیں۔
جو بھی ہماری سوچ سے اتفاق کرتا ہے اس سے رابطہ کریں گے۔ سیاسی پارٹی کا مطلب صرف الیکشن لڑنا نہیں ہوتا۔
سیاسی پارٹی میں ہزاروں لوگ ہوتے ہیں جو ایک راستہ بناتے ہیں۔
میرا خیال ہے جماعت اسلامی نے اپنے دائرے کو وسیع نہیں کیا۔ ہماری جماعت موروثی سیاست نہیں کرے گی۔
نوازشریف سے کوئی ذاتی اختلاف نہیں ہے۔
مسلم لیگ ن جو آج سیاست کررہی ہے اس کی حمایت نہیں کرتا۔ مسلم لیگ ن کی جو پہلے سوچ تھی ان کیساتھ تھا اب الگ ہوگیا ہوں۔
آپ کو وہ اصلاحات کرنی ہیں جس سے معیشت بہتر ہوسکے۔
آئی ایم ایف تو اپنی شرائط رکھتا ہے بجٹ بھی ان کو ہی دیکھ کر بنایا جاتا ہے۔ حکومت کو اپنے اخراجات کم کرنا ہونگے۔ وسائل کو بڑھانا ہوگا۔
وہ وزارتیں یا محکمے جو خسارے میں ہیں ان کو ختم کردینا چاہیے۔
آئین کے مطابق بجلی کی ذمہ داری صوبے کی ہے ۔ وفاق کو چاہیے بجلی خیبرپختونخوا حکومت کے حوالے کردے۔
بجلی چوری پر لوڈشیڈنگ مستقل حل نہیں ۔ عارضی طور پر ٹھیک ہے۔
بجلی کے معاملے پر وفاق اور کے پی کے حکومت دونوں سیاست کررہی ہیں۔ آئین میں واضح طورپر ذمہ داریاں دی گئی ہیں اس کے مطابق چلنا چاہیے۔

مزید پڑھیں :ڈیڑھ لاکھ ٹن چینی کی برآمد سےمتعلق سمری،اے بی این نیوز نےحکومت میں اختلافات کی اندرونی تفصیلات حاصل کرلیں

متعلقہ خبریں