اہم خبریں

عیدالاضحیٰ سے قبل مہنگائی ،ٹماٹر ،پیاز کو آگ لگ گئی،چکن کی قیمت بھی آسمان پر

اسلام آباد (اے بی این نیوز)‌عیدقربان سے قبل مصالحے۔ پیاز۔ ٹماٹر کی قیمتوں میں اضافہ۔ منافع خوروں کی چاندی ۔ عید کے پکوانوں کی تیاری میں استعمال ہونے والی ہر چیز مہنگی کردی۔ ٹماٹر کی قیمت میں ایک دن میں 140 روپے تک اضافہ ۔ لہسن ۔ ادرک اور پیازکی قیمت بھی بڑھ گئی۔ شہری منا فع خوری پر سیخ پا ۔ عید سے ایک دن پہلے مصالحہ جات کا ریٹ آسمانوں کو پہنچ گیا۔ ٹماٹر 300 روپے کلو ،سبز مرچ 400 روپے کلو ،ادرک 900 سو روپے، لہسن600 روپے کلو ہوگیا۔
انتظامیہکی ریٹ لسٹوں کو سبزی فروشوں نے ہوا میں اڑا دیا۔قربانی کے تہوار عید الاضحی کے باوجود مرغی کے گوشت کی قیمتیں بڑھ رہی ہیں جس میں گوشت کی کھپت میں اضافہ ہوا ہے۔

مقامی انتظامیہ کی طرف سے شیئر کی گئی ریٹ لسٹ گزشتہ چند دنوں میں چکن کی قیمت میں اضافہ ظاہر کرتی ہے۔ مرغی کے گوشت کی فی کلو قیمت میں تقریباً 30 روپے فی کلو کا اضافہ دیکھا گیا۔

چکن کا ہول سیل ریٹ 330 روپے مقرر کیا گیا ہے اور مرغی کے گوشت کی قیمت 514 روپے ہے۔ 10 جون کو چکن کا ریٹ 485 روپے فی کلو تھا۔انتظامیہ نے سبزیوں اور پھلوں کے سرکاری نرخ بھی جاری کر دیئے ۔ فہرست کے مطابق پیاز 95 روپے فی کلو، آلو 78 روپے فی کلو، ٹماٹر 65 روپے فی کلو اور ہری مرچ 100 روپے فی کلو ہے۔ ادرک 650 روپے فی کلو، دیسی لہسن 285 روپے فی کلو، کھیت کا کھیرا 60 روپے فی کلو، میتھی 130 روپے فی کلو، بینگن 60 روپے، گوبھی 120 روپے فی کلو، شلجم 120 روپے فی کلو۔ 75/کلوگرام

شملہ مرچ 180 روپے، لیموں 310 روپے فی کلو، مٹر 235 روپے فی کلو، گھیا کدو 75 روپے فی کلو، چینی گاجر 70 روپے اور کریلا 90 روپے فی کلو ہے۔

کالا سیب 310 روپے فی کلو، آڑو 190 روپے کلو، بخارا آلو 175 روپے فی کلو، فالسہ 170 روپے فی کلو، تربوز 40 روپے فی کلو، ایرانی کھجور 475 روپے فی کلو، سندھی آم 150 روپے فی کلو، دسہری آم 145 روپے فی کلو، اور کیلا 145 روپے فی درجن ہے۔ لیکن ان سب ریٹوں کو ہوا میں اڑا دیا گیا۔ ملک میں مہنگائی کی شرح میں 1 اعشاریہ 30 فیصد کا بڑا اضافہ۔ سالانہ بنیادوں پر ہفتہ وار مہنگائی 23 اعشاریہ 3 فیصد پر پہنچ گئی۔
19 اشیاء مہنگی، 8 کے دام کم ہوئے۔ چکن کی قیمت بارے جانئے


ایک ہفتے میں دال چنا 19 روپے 72 پیسے فی کلو مہنگی ہوئی۔ رواں ہفتے کے دوران ایل پی جی کا گھریلو سلنڈر 162 روپے 29 پیسے مہنگا۔
ایک ہفتے میں انڈے فی درجن 8 روپے 83 پیسے مہنگے ہو گئے۔ رواں ہفتے کے دوران بیف کی فی کلو قیمت 14 روپے 29 پیسے بڑھ گئی۔ ایک ہفتے کے دوران کیلے فی درجن 4 روپے 98 پیسے مہنگے ہوگئے۔ بجلی،سگریٹ ،دال ماش،آلو بھی مہنگی ہونے والی اشیاء میں شامل۔
ایک ہفتے دوران پیاز فی کلو 6 روپے 7 پیسے سستے ہوئے۔ رواں ہفتے کے دوران لہسن کی فی کلو قیمت 6 روپے 31 پیسے کی کمی۔ ایک ہفتے میں آٹے کا بیس کلو کا تھیلا 94 پیسے سستا ہوا۔
رواں ہفتے چینی کی فی کلو قیمت میں 3 پیسے کی معمولی کمی۔ تازہ دودھ ،دہی،آئل گھی سمیت 24 کے اشیاء کے دام مستحکم بھی رہے۔
مزید پڑ ھیں :ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ کل مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

متعلقہ خبریں