اہم خبریں

ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ کل مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی

اسلام آباد (اے بی این نیوز   )ملک بھرمیں عیدالاضحیٰ کل مذہبی عقیدت واحترام سے منائی جائے گی۔ مویشی منڈیوں میں جانوروں کی خریداری کافائنل راؤنڈ ۔ خریدوفروخت میں تیزی۔ بکرے۔ گائے۔ بیل اور اونٹ کی خریداری کیلئے عوام نے منڈیوں کا رُخ کر لیا ۔ مہنگائی کے باعث شہری مناسب جانور خریدنے کو ترجیح دینے لگے۔

بیوپاریوں اور خریداروں میں بحث و تکرار۔ کہیں بیوپاریوں کے سارے جانور بک گئے ہیں تو کہیں کچھ بیوپاریوں کو اب بھی گاہگوں کا انتظار ۔ کراچی کی مویشی منڈی جانوروں سے خالی۔ لیاری کی بکراپیٹری مویشی منڈی جانے والے شہریوں کا جانورمہنگے ہونے کاشکوہ۔ اجتماعی قربانی کرنے والے افراد اور اداروں کی طرف سے بکنگ کا سلسلہ جاری۔

چھریاں چاقو تیز کرنے والوں کی بھی چاندی ۔ منہ مانگی قیمتیں وصول کی جانے لگیں۔ کوئلے اور انگیٹھیوں کی خریداری کا سلسلہ بھی جاری ۔

شہر قائد میں جگہ جگہ قربانی کیلئے استعمال ہونے والی چٹائی اور ٹوکری کے اسٹال لگ گئے ۔ چار سے پانچ سو روپے والی چٹائی ایک ہزار سے بارہ سو روپے میں فروخت ہونے لگی۔

مزید پڑھیں :راولپنڈی کا دھماکہ نامی بیل سب کو پیچھے چھوڑ گیا ،قیمت صرف 1 کروڑ روپے

متعلقہ خبریں