اسلام آباد ( اے بی این نیوز )قومی اسمبلی اجلاس کے دوران مسلم لیگ ن کے اراکین نے وزیراعظم کے گرد حصار بنا لیا ۔ سنی اتحاد کونسل کی حکومت مخالف نعرے بازی جاری ۔
ایوان میں کسی رکن نے باجا بھی بجا دیا ۔ ہنگامہ آرائی میں وزیر خزانہ محمد اورنگزیب کی بجٹ تقریر جاری۔ سنی اتحاد کونسل کے اراکین اپنی نشستوں سے اٹھ کر حکومتی بنچوں کے سامنے آ گئے ۔
عطا تارڑ،حنیف عباسی اور طارق فضل چوہدری نے وزیراعظم کی نشست کے سامنے حفاظتی ڈھال بنا لی۔
مزید پڑھیں :اسلام آباد ہائیکورٹ نے نئے ٹریبونل کو کام کرنے سے روک دیا