اہم خبریں

پاکستان سے چیری کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی،رواں سال500ٹن تک برآمد کرنے کا امکان

گلگت(نیوزڈیسک) گلگت بلتستان کا چیری پھل کی پہلی کھیپ چین پہنچ گئی ۔نجی کمپنی نے 6 ٹن چیری کی پہلی کھیپ چین بھجوادی۔ پاکستان کی جانب سے رواں سال چین کو 500 ٹن تک چیری برآمد کرنے کا امکان ہے۔ چین کو چیری کی برآمدات کا یہ سلسلہ اگست تک جاری رہے گا۔ اگلی کھیپ میں 18 ٹن چیری چین بھیجی جائے گی۔

اس حوالے سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین زبیر موتی والا نے کہا کہ پاکستان اور گلگت بلتستان کی حکومتیں پاکستان میں چیری کے کاشتکاروں کو بین الاقوامی منڈیوں تک رسائی دینے کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہیں۔پاکستان 2016 سے چین کو چیری برآمد کرنے کی کوشش کر رہا تھا لیکن تکنیکی وجوہات اور معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے پاکستان اس میں کامیاب نہیں ہو سکا۔

ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے مطابق پاکستان اور چین کے درمیان 2022 میں چیری کی برآمد کے لیے فائٹو سینیٹری معاہدہ طے پایا تھا جس کے تحت چین نے پاکستان کو تازہ چیری کی برآمد کے لیے اپنی مارکیٹ تک رسائی دی تھی۔پاکستان سے چین کو چیری کی برآمد کے حوالے سے ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین زبیر موتی والا نے اردو نیوز کو بتایا کہ چیری کی پہلی کھیپ فریج میں رکھے ہوئے کنٹینرز کے ذریعے چین بھیجی گئی ہے۔

دونوں ممالک کے درمیان معاہدے کے پروٹوکول پر دستخط کے فوراً بعد ٹریڈ ڈویلپمنٹ اتھارٹی نے پاکستان کے متعلقہ سرکاری اداروں اور چینی حکام سے چیری کی برآمد کے حوالے سے رابطے شروع کر دیے۔
مزید پڑھیں: پاکستان سے 6 ٹن چیری کی پہلی کھیپ چین روانہ کردی گئی

متعلقہ خبریں