اہم خبریں

دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے،وزیر اعظم

اسلام آباد( اے بی این نیوز       )وزیراعظم محمد شہباز شریف کا لکی مروت میں دہشتگرد حملے کے نتیجے میں پاک فوج کے کیپٹن محمد فراز الیاس سمیت 7 اہلکاروں کی شہادت پر رنج و الم کا اظہار،

وزیراعظم کی شہداء کے اہل خانہ کے لیے صبر جمیل کی دعا کی۔ وزیراعظم نے کہا کہ پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کو ان کی خدمات اور لازوال قربانیوں کے لیے سلام پیش کرتی ہے۔

دہشتگردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم قانون نافذ کرنے والے اداروں کے نڈر جوانوں کے ساتھ کھڑی ہے۔ ہم ان دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچا کر دم لیں گے۔ ارض پاک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے تک دہشتگردوں کے خلاف ہماری جنگ جاری رہے گی۔

مزید پڑھیں :سکرینیں لگ گئی، روا یتی حریفو ں کے مابین میچ کو دنیا بھر میں40 کروڑ افراد دیکھیں گے

متعلقہ خبریں