اہم خبریں

سکرینیں لگ گئی، روا یتی حریفو ں کے مابین میچ کو دنیا بھر میں40 کروڑ افراد دیکھیں گے

اسلام آباد ( اے بی این نیوز   )پاکستان کے وقت کے مطابق شام سات بجکر تیس منٹ پرپاکستان اور بھارت کے درمیان میچ شروع ہو گا۔ روا یتی حریفو ں کے مابین ہونے والے میچ کو دنیا بھر میں40 کروڑ افراد دیکھیں گے۔ جو کہ دنیا ئے کرکٹ مین یقینی طور پر ایک ریکارڈ ہے۔

شائقین کرکٹ نے مطالبہ کیا ہے کہ پاکستان اور بھارت کے درمیان ہو نے والے میچ کے موقع پر بجلی کی لوڈشیڈنگ سے اجتناب برتا جائے تاکہ شہری سکون اور آرام کے ساتھ میچ سے لطف اندوز ہوسکیں۔
ادھر دوسری جانب راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں بھی بڑی اسکرین نصب کردی گئی ہے نیز کرکٹ اسٹیڈیم میں داخلے کی فیس بھی رکھی دی گئی ہے شائقین بک می ڈاٹ پی کے سے ٹکٹ حاصل کرکے لائیو اسٹریم میچ سے اسٹیڈیم میں لطف اندوز ہوسکیں گے۔

حیدرآباد میں نیشنل اسٹیڈیماور خیرپور میں ممتاز کرکٹ گراؤنڈجبکہ ٹنڈو محمد خان میں پاک بھارت میچ اسکرین پر لائیو دکھایا جائے گا۔

کیماڑی کے ساحل پر پورٹ گرائونڈ میں بھی بڑی اسکرین لگائی جارہی ہے، جس پر شائقین کرکٹ میچ دیکھ سکیں گے۔ آرٹس کونسل آف پاکستان کراچی،کراچی کے پریس کلب اور نجی کلبز کے ساتھ ساتھ گلی اور محلے کی بنیاد پر بھی میچ کو براہ راست دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ اس اہتمام کو شایقین کی جانب سے بڑی پذ یرائی مل رہی ہے

عوامی مقامات پر بھی بڑی بڑی اسکرینوں پر میچ لائیو دکھائے گا۔ کراچی، لاڑکانہ، سکھر سمیت دیگر اضلاع میں پاک بھارت میچ لائیو دکھانے کا اہتمام کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ جس نیو یارک کے کرکرکٹ گرائونڈ میں میچ ہو رہا ہے وہاںپر34 ہزار نشستوں کے عارضی نساؤ کاونٹی کرکٹ اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی گنجائش ہے۔

یہ بات بھی اہم ہے کہ دنیا بھر کے کرکٹ شائقین کی اس میچ پر نظریں جمی ہو ئی ہیں۔ یہ بات بھی علم میں آئی ہے کہ مبینہ طور پر کرکٹ بکئیے بھی متحرک ہو گئے ہیں اور پاکستان کی ٹیم کو ہارٹ فیورٹ قرار دیا جا رہا ہے۔

مزید پڑھیں :پاکستان کی سرمایہ کاری کی اپیل چین میں فلیٹ گر گئی: ایک گم شدہ موقع!

متعلقہ خبریں