اسلام آباد ( اے بی این نیوز )بانی پی ٹی آئی کےایکس اکاؤنٹ سےمتنازع پوسٹ کی تفتیش کامعاملہ۔ جیل ذرائع کے مطابق اڈیالہ جیل میں بانی پی ٹی آئی شامل تفتیش ہوگئے۔
ایف آئی اے کی ٹیم بانی پی ٹی آئی سےاڈیالہ جیل میں تفتیش کررہی ہے۔
بانی پی ٹی آئی وکلاچودھری ظہیر،انتظارپنجوتھا کی موجودگی میں شامل تفتیش ہوئے۔ ایف آئی اے ٹیم بانی پی ٹی آئی کواکاؤنٹ سےپوسٹ دکھاکرتفتیش کررہی ہے۔ ادھر دوسری طرف ڈی سیٹ کرنے کیخلاف اپیل پر طلبی کے باوجود قاسم سوری سپریم کورٹ پیش نہ ہوئے۔ سپریم کورٹ کا قاسم سوری کی طلبی کے اشتہار جاری کرنے اور نوٹس قاسم سوری کے گھر کے باہر چسپاں کرنے کا حکم ۔
چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے سابق ڈپٹی سپیکر کی جانب سے نوٹس وصولی سے اجتناب بدقسمتی ہے۔ وکیل نعیم بخاری سے مکالمہ کرتے ہوئے جسٹس فائز عیسیٰ نے کہا آپ کے موکل میڈیا اور سوشل میڈیا پرتو بہت متحرک ہیں۔
کیا آپ ایکس یا ٹویٹر سے واقف ہیں؟نعیم بخاری نے کہا میرا قاسم سوری سے کوئی رابطہ نہیں ۔ میں تو ٹی وی ہی نہیں دیکھتا۔ سوشل میڈیا استعمال کرتا ہوں نہ ہی مجھے استعمال کرنا آتا ہے۔ چیف جسٹس نے کہا آپ خود کو بوڑھا کیوں سمجھ رہے ہیں جوان اور اپ ٹو ڈیٹ رہیں۔ عدالت نے سماعت آئندہ ماہ تک ملتوی کر دی
مزید پڑھیں :امریکہ سے شکست، پاکستانی کرکٹ ٹیم نے بہت مایوس کیا ، شعیب اختر















