اسلام آباد ( اے بی این نیوز )ن لیگ کے رہنما ، ،مشیر وزیراعظم راناثنااللہ نے کہا ہے کہ عدالت میں جانے والے فریق کی کوشش ہوتی ہے کہ فیصلہ اس کے حق میں آجائے۔ توہین عدالت کے حوالے سے واضح قانون ہونا چاہیے۔ قانون نہیں ہوگا تو عدالتوں کا احترام مٹی میں ملایا جائے گا۔ توہین عدالت کے معاملے میں سزا میں جلد بازی نہیں ہونی چاہیے۔ سیاستدانوں کا تاحیات نااہل ہونا ملک کیلئے نقصان دہ ہیں۔ ذاتی طور پر چاہتا ہوں کہ کارروائی کا آغاز وارننگ یا جرمانے سے ہو۔
باربار غلطی کرنے والے پر سزا کا تعین ہونا چاہیے۔ سزا معطلی سے بانی پی ٹی آئی کی رہائی فی الحال ممکن نہیں۔ ہمارے نظام قانون میں شک کا فائدہ ہمیشہ ملزم کو ملتا ہے۔ پی ٹی آئی والوں نے خاورمانیکا پر تشدد کیا جو قابل مذمت ہے۔ بانی پی ٹی آئی پر مزید مقدمات بن سکتے ہیں اور بنائے جاسکتے ہیں۔
عوامی لیڈر کی ذاتی زندگی نہیں ہوتی وہ عوام کا نمائندہ ہوتا ہے۔ سیاسی کشیدگی بڑھنے میں کوئی گنجائش باقی نہیں۔ سیاست کا نام مفاہمت اور صبر سے کام لینا ہے۔ میں نہیں چھوڑوں گا سے سیاسی نظام نہیں چلے گا۔ بانی پی ٹی آئی مخالفین کا نام مٹانا چاہتے ہیں۔
مزید پڑھیں :ہم اصولوں پر کبھی سمجھوتہ نہیں کرتے،رہنما تحریک انصاف جنید اکبر















